اسکول کی فیس کا ریکارڈ آن لائن کیسے رکھیں؟

بہت سے اسکول آج بھی فیس کا حساب رجسٹر یا ایکسل میں رکھتے ہیں۔ اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے اور غلطی کا امکان بھی رہتا ہے۔ آن لائن پورٹل سے یہ کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔

۱۔ ہر کلاس کی فیس ایک بار مقرر کریں

ہر کلاس کی ماہانہ فیس اور اضافی چارجز (امتحانی فیس، کمپیوٹر لیب) ایک بار درج کریں۔ رعایت یا اسکالرشپ والے طلبہ کی رعایت بھی ایک بار لکھ دیں۔

۲۔ ایک کلک میں سب کے واؤچر

مہینہ اور آخری تاریخ منتخب کریں، پورٹل سب طلبہ کے واؤچر خود بنا دیتا ہے اور والدین کو ای میل بھی ہو جاتی ہے۔

۳۔ وصولی اور رسید

نقد یا ایزی پیسہ / جاز کیش سے فیس ملنے پر ایک کلک میں رسید بن جاتی ہے اور والدین کو بھیج دی جاتی ہے۔

۴۔ بقایا جات کی فہرست

کس کلاس میں کس کی فیس باقی ہے، یہ فہرست ہر وقت تیار رہتی ہے اور یاد دہانی خودکار طور پر چلی جاتی ہے۔

مفت ڈیمو کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

See it with your own school’s name and logo Free demo · free trial · help on WhatsApp
Scroll to Top